اسلام آباد (ای پی آئی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات 120 روز میں کرانے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی گئی تھیں جن میں وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق مطالبات کئے گئے تھے۔
عدالت عالیہ نے درخواستیں نمٹانے ہوئے متعلقہ اداروں کو بلدیاتی الیکشن کے انتظامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے 120 روز میں انتخابات منعقد کروانے کا حکم جاری کر دیا۔


