اسلام آباد (اای پی آئی )پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی درخواست پر وزارت اطلاعات کی قائمہ کمیٹی نے صحافیوں پر تشدد کے معاملے پر فوری نوٹس لے لیا ۔
جمعرات کو اجلاس کے دور ان رکن کمیٹی ناز بلوچ نے کمیٹی کو بتایا کہ دو دن گزرنے کے باوجود صحافیوں پر تشدد کی ایف آئی آر درج نہیں کی جا رہی۔ ناز بلوچ نے کہاکہ واقعہ کی فوٹیج بھی موجود ہیں ایف آئی آر کا اندراج صحافیوں کا بنیادی حق ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزارت داخلہ کو فوری ایف آئی آر کے اندراج کیلئے ہدایت جاری کی جائے۔چیئرمین کمیٹی جویریہ ظفر آہیر نے کہاکہ فوٹیج میں لوگ سامنے موجود پولیس مقدمہ کیوں درج نہیں کر رہی ۔
انہوں نے کہاکہ وزارت داخلہ آج ہی مقدمہ درج کر کے کمیٹی کو رپورٹ بھجوائے۔ انہوںنے کہاکہ بتایا جائے اسلام آباد جیسے شہر میں صحافیوں کے بنیادی قانونی حق میں اتنی دیر کیوں ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں میڈیا کا تحفظ کیسے ہو گا؟ یہ کس کی ذمہ داری ہے؟ ،وزارت داخلہ تفصیلی رپورٹ بھی کمیٹی کو بھجوائے اور ذمہ داروں کا تعین کرے۔


