اسلام آباد (ای پی آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری اور انکے بھائی فیصل چوہدری سے منسوب مبینہ آڈیو پر فوادچوہدری کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
جمعہ کی صبح سویرے فوادچوہدری اور انکے بھائی فیصل چوہدری سے منسوب ایک آڈیولیک سامنے آئی جس میں مبینہ طور پر فوادچوہدری کہہ رہے ہیں کہ ایک ٹرک کھڑا ہے وہ مظاہر کو دیدیں اور چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی جسٹس عمرعطاء بندیال سے ملاقات کروائیں۔
اس آڈیو پر فوادچوہدری کا ردعمل سامنے آگیا، انکا کہنا تھا کہ ایک اور جعلی آڈیو میرے نام سے مارکیٹ میں پھینک دی گئی ہے اس آڈیو کا میرے سے کوئی تعلق نہیں نہ ہی چیف جسٹس لاہور سے کبھی ملاقات ہوئی نہ ہی انھیں جسٹس مظاہر کی مدد کا کہا۔
ایک اور جعلی آڈیو میرے نام سے مارکیٹ میں پھینک دی گئ ہے اس آڈیو کا میرے سے کوئ تعلق نہیں نہ ہی چیف جسٹس لاہور سے کبھی ملاقات ہوئ نہ ہی انھیں جسٹس مظاہر کی مدد کا کہا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 3, 2023


