اسلام آباد (ای پی آئی ) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کیلے 30 اپریل سے 7 مئی تک تاریخیں تجویز کر دیں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں الیکشن کمیشن نے 30 اپریل سے 7 مئی تک پنجاب کے انتخابات کی تاریخیں تجویز کی ہیں۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے صدر مملکت عارف علوی اور گورنرز کو خطوط ارسال کر دیئے۔
صدر کو خط میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صدر کے تاریخ کے انتخاب کے بعد الیکشن کمیشن اپنے آئینی و قانونی فرائض انجام دینے کیلئے تیار ہے۔


