اسلام آباد(ای پی آئی )مسلم لیگ ن لائرز فورم نے جسٹس مظاہرعلی نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کرادی ۔

جسٹس مظاہرعلی نقوی کیخلاف شکایت مبینہ آڈیو لیک کی بنیاد پر دائر کی گئی،درخواست میں چودھری پرویز الہٰی کیساتھ مبینہ گفتگو کا ٹرانسکرپٹ بھی شامل ہے، درخواست کے متن میں کہاگیاہے کہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ہوئی ،کارروائی کی جائے۔