اسلام آباد(ای پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کی کوئی بھی کوشش حالات کو شدید خراب کر دے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں اس نا اہل اور پاکستان دشمن حکومت کو خبردار کرنا چاہ رہا ہوں کہ پاکستان کو مزید بحران میں نہ دھکیلیں اور ہوش سے کام لیں۔فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کارکنوں کو عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور پہنچنے کی ہدایت کی۔


