اسلام آباد(ای پی آئی)سابق وزیر اعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں گرفتار کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس لاہور پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچی ہے۔عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے جاری کیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس کیس میں عدالتی حکم پر گرفتار کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کو مکمل قانونی تقاضے پورے کر کے گرفتار کیا جائے گا۔اس سے قبل 28 فروری کو اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں فوجداری کارروائی کے کیس میں عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے تھے۔
عمران خان بار بار بلانے کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے تھے۔


