لاہور (ای پی آئی) مریم نواز نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم لیڈر اور گیدڑ کا فرق جان گئی ہے . عمران خان گرفتاری کے ڈر سے چھپ گئے .
سوشل میڈیا پر ٹویٹ میں مریم نواز نے لکھا ہے کہ شیر بے گناہ بھی ہو تو بیٹی کا ہاتھ تھام کر لندن سے پاکستان آکر گرفتاری دیتا ہے اور گیڈر چور ہو تو گرفتاری سے ڈر کے دوسروں کی بیٹیوں کو ڈھال بنا کر چھپ جاتا ہے!
باہر نکلو بزدل آدمی!
لیڈر اور گیڈر کا فرق جان گئی قوم ،.
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1632313635056889856?s=20
دوسری ٹویٹ میں مریم نواز نے اپنے والد میاں محمد نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ بات سنیں میاں نواز شریف صاحب تھوڑی سی بہادری عمران خان کو ادھار دے دیں پلیز
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1632316722056134656?s=20
مریم نواز کی اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے ہیں .
ایک صارف انیس خان ترین نے لکھا ہے کہ واپس آیا کیونکہ اگر نہ آتا تو اپیل کرنے کا حق کھو دیتا، اتنا شیر ہے تو اب کیوں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے؟
بھائی کی حکومت ہے واپس آجائے؟
واپس آیا کیونکہ اگر نہ آتا تو اپیل کرنے کا حق کھو دیتا، اتنا شیر ہے تو اب کیوں چھپ کر بیٹھا ہوا ہے؟
بھائی کی حکومت ہے واپس آجائے؟— Anees Khan Tareen (@anees_tareen) March 5, 2023
ایک اور صارف صائمہ رحمن نے لکھاہے کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے
نواز شریف کو بھی کہو آکر گرفتاری دے مفرور ملزم
میڈم جی
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے
نواز شریف کو بھی کہو آکر گرفتاری دے مفرور ملزم
میڈم جی— saima rahman (@saimarahman6) March 5, 2023


