اسلام آباد (ای پی آئی ) اسلام آباد پولیس نے رہنما تحریک انصاف شبلی فراز کیخلاف قانونی کارروائی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا۔

وفاقی پولیس کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 7 مارچ کو عدالت پیش کرنے کے حکم پرعمل درآمد کریں گے، عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے جب ان کی لاہور میں واقع رہائش گاہ پر پہنچے تو پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان گھر پر موجود نہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما نے یقین دلایا تھا کہ قانون پر عملدرآمد کروائیں گے مگر پولیس سے غلط بیانی کی گئی، اس معاملے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔