اسلام آباد (ای پی آئی )اسلام آباد ہائیکورٹ8 مارچ کو عورت مارچ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر،درخواست چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال عورت مارچ کے دوران اسلامی اقدار کی کھلی خلاف ورزی کی گئی، ہم جنس پرستی کو فروغ دیا گیا، رواں سال بھی عورت مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے، عورت مارچ کے ذریعے فحاشی کو فروغ دیا جائے گا، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ایف 9 پارک میں عورت مارچ کے انعقاد کی اجازت دے رکھی ہے، ڈپٹی کمشنر نے عورت مارچ کے انعقاد کا اجازت نامہ بغیر کسی مناسب قدغن کے جاری کیا،ڈپٹی کمشنر کا اجازت نامہ آئین کی متعدد دفعات کے برخلاف ہے، جبکہ 8 مارچ کو شب بارات کا مبارک دن بھی ہے جس پر عدالت ڈپٹی کمشنر کے عورت مارچ کے انعقاد کے اجازت نامے کو کالعدم قرار دے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عورت مارچ کے دوران اسلامی اقدار کو برقرار رکھنے کے احکامات جاری کرے اور عورت مارچ کے دوران فحاشی کے فروغ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر کو قانونی کارروائی کے احکامات جاری کرے،


