اسلام آباد(ای پی آئی )اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کردی،عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقراررکھے۔قبل ازیں مقدمے کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جانب سے وکیل قیصر امام، بیرسٹر گوہر اور علی بخاری نے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں درخواست دائر کی،وکیل قیصر امام نے موقف دیا کہ پرائیویٹ کمپلیننٹ میں وارنٹ جاری کرنے سے کسی حد تک روکا گیا ہے لہٰذا عدالت عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرے۔
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیئے کہ 28 فروری کو صبح ہی عمران خان کے وکلا نے کہہ دیا تھا کہ وہ نہیں آئیں گے۔یاد رہے کہ توشہ خانہ فوجداری کارروائی کے کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے ،عدالت نے 28 فروری کو عدم حاضری پر عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے ،اسلام آباد پولیس گزشہ روز لاہور میں ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کروانے بھی پہنچی تھی۔واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف کیس کل سماعت کیلئے مقرر ہے


