اسلام آباد (ای پی آئی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید نے پنجاب کے لاء افسران کی برطرفی کے خلاف اپیلیں سننے سے معذرت کر لی، جسٹس شاہد وحید کی معذرت کے بعد مقدمہ کسی اور بنچ میں مقرر کرنے کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا۔
سپریم کورٹ میں پنجاب کے لاء افسران کی برطرفی کیخلاف اپیلوں پر سماعت کے دور ان جسٹس شاہد وحید نے برطرف لاء افسران کی اپیلیں سننے سے معذرت کر لی۔جسٹس شاہد وحید کی معذرت کے بعد عدالت نے مقدمہ کسی اور بنچ میں مقرر کرنے کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دیا۔
لاء افسران کی اپیلوں پر سماعت جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے روبرو مقرر تھی۔نگران پنجاب حکومت نے سابق ایڈووکیٹ جنرل سمیت انکی ٹیم کے ارکان کو برطرف کر دیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے برطرفی برقرار رکھی جس پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔


