راولپنڈی(ای پی آئی)محکمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں سابق وفاقی عامر کیانی اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق غیر منظور شدہ ہاوسنگ سوسائٹی کی تشہیر کرکے شہریوں سے فراڈ کیا گیا، مقدمے میں ہاوسنگ سوسائٹی کے مالک سمیت 10 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن کے مطابق نامزد ملزمان میں عامر کیانی کا بیٹا فہد کیانی بھی شامل ہے جبکہ محکمہ مال کے دو پٹواریوں کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

ملزمان نے موضع ہتھیال میں غیرمنظور شدہ ہاوسنگ سوسائٹی کے نام پر شہریوں سے دھوکا کیا، ہاسنگ سوسائٹی کے پاس آر ڈی اے کا این او سی نہیں ہے۔