لاہور(ای پی آئی) لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ کیخلاف بیان دینے پر فواد چودھری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ہے.
جسٹس شجاعت علی خان نے ایڈوکیٹ شاہد رانا ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کے بعد فواد چوہدری کے خلاف درخواست خارج کر دی .
درخواست میں موقف اپنایا گیا تھاکہ فواد چوہدری نے عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے کی کوشش کی اس لئے عدالت فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کرے ۔


