اسلام آباد (ای پی آئی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نگران حکومت پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہےجوکچھ لاہورمیں تشددہوایہ اُس کادفاع کرتےرہےپاکستان میں کوئی ایسی دفعہ144خونی نہیں ہوئی جس کا پرچہ پولیس کی مدعیت میں کٹا ہو, خیبر پختونخواکےگورنرکوریاست کانمائندہ بنناچاہیےمولانافضل ارحمان کانہیں پاکستان کوایشیاء پیسیفک اورانڈوپیسیفک کےدرمیان سینڈوچ بنایاجارہاہے.
اپنی تازہ ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ امریکہ نےآئی ایم ایف سے معاملات پاکستان کوخودطےکرنےکاکہہ دیا ہے ڈار200کاڈالرکرنے آئے تھے300کا کردیا ہے شہباز اور زرداری نے الیکشن امیداوروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں سپریم کورٹ کےفیصلےکی عزت پاکستان میں جمہوریت کی زندگی اورموت کامسئلہ ہےالیکشن سےفراریوں کوسپریم کورٹ کےکہٹرےمیں کھڑاکیاجائے۔
شیخ رشید نے کہاکہ پولیس نےعلی بلال کی شہادت کامقدمہ اُسکےوالدکی بجائےپولیس کی مدعیت میں درج کیاجومستقبل میں نگران حکومت کےگلےپڑےگاحکمرانوں کوریاست کی نہیں اپنی سیاست کی فکرہےعوام کانام ہی ریاست ہےانتخاب ہی ملک کی بقاءہےحکومت اپنےمفادکےبجائےقومی مفاداوراستحکام کاسوچےقوم زندگی اورموت کی کشمکش میں ہے۔


