اسلام آباد(ای پی آئی)سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی تقاریر کی نشریات پرپابندی کے پیمراکے حکم نامہ پر عمل درآمد نہ کرنے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
شہری منیر احمد کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کیتوسط سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ قانونی طور پر عدالتی اشتہاری کے بیان اور تقاریر کو میڈیا پر نشر نہیں کیاجاسکتا۔پیمرا قوانین کیتحت بھی عدالتی مفروروں کی لائیو نشریات پرپابندی ہے۔اسی قانون کے تحت پیمرا نے نوازشریف کی براہ راست نشریات پرپابندی عائد کر رکھی ہے۔
لیکن پیمرا کی پابندی کیباوجود نوازشریف کی لائیو نشریات کاسلسلہ جاری ہے۔نوازشریف کی براہ راست نشریات دکھانا قوانین اور پیمرا کیحکمنامہ کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیمرا کو نوازشریف کی لائیو نشریات پر پابندی کیحکمنامہ پر عمل درآمد کے احکامات صادر کرے۔


