اسلام آباد(ای پی آئی )عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر توڑ پھوڑ سے متعلق دہشتگردی کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہزادوسیم اور راجہ خرم نواز تھانہ سی ٹی ڈی میں شامل تفتیش ہو گئے،ملزموں کے ساتھ ان کے وکیل سردار محمد مصروف خان تھے ۔

راجہ خرم نواز نے کہاکہ جوڈیشل کمپلیکس واقعے کے وقت اسلام آباد ہائیکورٹ میں تھا،نہ توڑ پھوڑ کی نہ ہی کسی کو دھمکی دی، مقدمہ خارج کیا جائے۔سینیٹرشہزادوسیم نے کہاکہ جوڈیشل کمپلیکس سماعت سے بہت پہلے پہنچ گیا تھا،جوڈیشل کمپلیکس میںسماعت کے فوراً بعد گھر روانہ ہو گیا تھا، توڑ پھوڑ کے کسی واقعے میں ملوث نہیں،لہٰذا مقدمہ خارج کیاجائے۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں مقدمات کی سماعت13 مارچ کو ہو گی ، کیس میں دونوںملزم عبوری ضمانت پہلے ہی لے چکے ہیں