اسلام آباد(ای پی آئی )اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں علی امین گنڈاپورکو مسلسل غیرحاضری پر اشتہاری قراردیدیا اور درخواست ضمانت بھی خارج کردی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے علی نوازاعوان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی ، جبکہ علی امین گنڈاپورکومسلسل غیرحاضری پر اشتہاری قراردیدیاگیا اوردرخواست ضمانت بھی خارج کردی گئی،سول جج رانا مجاہد رحیم نے سماعت12 اپریل تک ملتوی کردی ۔