اسلام آباد (ای پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں صحافیوں پر پولیس تشدد کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے 28 فروری کو درج دہشتگردی کے مقدمہ میں صحافیوں پر تشدد کے ذمہ داروں کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا ہے.

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے محفوظ کیاگیا فیصلہ سنا دیا

فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں ہی صحافیوں کا بیان ریکارڈ کیا جائے. عدالت نے قرار دیا ہے کہ 28 فروری کو ہونے والے وقوعہ پر اس سے پہلے دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے ،

عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی ہے کہ دہشت گردی کے مقدمہ میں ہی مدعی اور دیگر صحافیوں کا بیان ریکارڈ کریں ، عدالت نے حکم میں لکھا ہے کہ پولیس قانون کے مطابق ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرے.

یاد رہے کہ صحافیوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی درخواست دے رکھی تھی

ہائیکورٹ کے احاطے میں صحافی ثاقب بشیر ، ذیشان سید ، ادریس عباسی اور شاہ خالد پر تشدد کیا گیا تھا
ایڈیشنل سیشن جج نے صحافیوں کی درخواست ابزرویشنز کے ساتھ نمٹا دی ہے…