اسلام آباد(ای پی آئی)سلیمان خیل قبائل موومنٹ(ایس کیو ایم)نے عام انتخابات میں چاروں صوبوں سے اپنے امیدواران میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے،امیدواران سے درخواستیں طلب کر لی گئیں ،مر کزی کا بینہ درخواستوں کا جائزہ لے کر حتمی میدواروںکافیصلہ کرے گی ،سلیمان خیل قبائل موومنٹ پاکستان (ایس کیو ایم ) کی مرکزہ کابینہ کا اجلاس مرکزی چئیرمین حاجی گل میر خان اور مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اسد اللہ حقانی کی صدارت میں مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔

اجلاس میں مرکزی کا بینہ کے اراکین اور چاروں صوبوں کے صدور نے شرکت کی ،اجلاس میں فیصلہ کی گیا کہ ایس کیو ایم چاروں صوبوں میں اپنے جھنڈے اور نشان پر انتخابات میں حصہ لے گی ایس کیو ایم کا انتخابی نشان ”مرکزی گیٹ”ہے ،حاجی گل میر خان نے اجلاس کو بتا یا کہ ملک بھر سے سوسائٹی کے سرکردہ افراد بڑی تعداد میں ایس کیو ایم میں شامل ہو رہے ہیں،جو سیاسی جماعتوں کی کارکردگی سے بالکل مایوس ہو چکے ہیں عوام کو بھی مو جودہ سیاسی جماعتوں سے کو ئی امید نہیں ہے ،

انہوں نے انتخابات لڑنے کے خواہشمند افراد کو دعوت دی کہ وہ ایس کیو ایم کے جھنڈے تلے الیکشن میں حصہ لیں،ایس کیو ایم کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اسدا للہ حقانی نے کہاکہ ہم نے الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں ،اپنے امیدرواروں کے انٹرویوز کے بعد ان کو ٹکٹ جاری کیے جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ ایس کیو ایم کے پاس عوام کے مسائل کا حل مو جود ہے عوام نے ہمیں موقع دیا تو ان کی مشکلات میں کمی کر تے ہوئے پاکستان کو ایک ترقی یا فتہ ملک بنائیں گے ۔ہمارے پلیٹ فارم سے کو ئی بھی قبیلہ خواہ وہ پختون ہو ،پنجابی ہو ،بلوچ ہو یا سندھی انتخابات میں حصہ لے سکتا ہے ۔