اسلام آباد(ای پی آئی )جسٹس مظاہر اکبر نقوی کے بیٹوں نے میاں داؤد ایڈووکیٹ کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔
جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس پر نوٹس بھیجا گیاہے، نوٹس میں کہاگیاہے کہ میاں داؤد 15 دن میں معافی مانگیں اور اپنے الزامات کی تردید کریں ،میاں داؤد نے جسٹس مظاہر نقوی کی ساکھ کو مجروح کیا۔یاد رہے کہ میاں داؤد نے جسٹس مظاہر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا تھا


