اسلام آباد(ای پی آئی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 36 نشستوں پر ضمنی انتخابات ملتوی کردیئے ۔ خیبرپختونخوا کے 24 حلقوں کے انتخابات ملتوی کردیئے گئے ، اسلام آباد کے 3 اور کراچی کے 9 حلقوں کے انتخابات بھی ملتوی کر دیئے گئے، خیبرپختونخوا کے 24 حلقوں میں انتخابات پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ملتوی کئے گئے ہیں ۔


