لاہور(ای پی آئی)لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے کارکن علی بلال کی ہلاکت پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔

ایڈووکیٹ ندیم سرور کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں حکومت پنجاب، آئی جی پولیس اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سیاسی ورکر علی بلال عرف ظلِ شاہ کو دن دہاڑے قتل کر کے سروس ہسپتال چھوڑ دیا گیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ظلِ شاہ پر بدترین تشدد کے نشانات سامنے آئے ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ ظلِ شاہ کو آخری بار پولیس قیدیوں کی وین میں دیکھا گیا، پولیس کے مطابق ظلِ شاہ کی ہلاکت کالے رنگ کے ویگو ڈالے کی ٹکر سے ہوئی۔