اسلام آباد (ای پی آئی ) نئی حلقہ بندیوں سے قبل الیکشن کرنا مظلوم و مقہور قبائل کے ساتھ ظلم ہے الیکشن نئی حلقہ بندیوں سے قبل کی گئی تو بائیکاٹ پر سوچ سکتے ہیں
قبائلی پٹی میں امن کی بگڑتی اور گھمبیر صورتحال الیکشن کے متحمل نہیں2017 کے مردم شماری میں قبائلی TDPs تھے ایک کروڑ بیس لاکھ قبائل کی آبادی 50 لاکھ ظاہر کی گئی سپریم کورٹ اف پاکستان الیکشن کمیشن اف پاکستان حکومت اور تمام اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ قبائل ویسے بھی محروم رکھا گیا ہے خدا را اس بار نئی حلقہ بندیوں کے بعد عام انتخابات کا اعلان کریں تا کہ قبائلی کی محرومی کسی نا کسی حدتک کم ہوجائے .
ان خیالات کا اظہار اج اسلام آباد نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابقہ فاٹا سے تعلق رکھنے والے قبائلی زعماء سماجی و سیاسی مشران مفتی اعجاز شنواری MNA مولانا جمال الدین مئیر الحاج احمد سعید مئیر مولانا نیک زمان حقانی قاری جہاد شاہ آفریدی حافظ فرہاد علی سابقہ MNA مولانا عبدالمالک سابقہ MPA شعیب آفریدی سابقہ MPA ملک ریاض شاہین مولانا مصباح اللہ و دیگر نے کیشعبہ نشر و اشاعت جمعیت علماء اسلام فاٹا


