اسلام آباد(ای پی آئی )گورنر خیبرپختونخو اغلام علی نے صوبے میں انتخابات کیلئے 28 مئی کی تاریخ دیدی۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی غلام علی نے کہاکہ انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن خوشگوار ماحول میں مشاورت ہوئی،پشاور میں بھی کافی معاملات طے پاگئے تھے،ہم نے انتخابات کیلئے28مئی کی تاریخ دےدی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا کاکہناتھا کہ تاریخ دینا میری آئینی ذمہ داری ہے، وہ پوری کر دی ہے،سپریم کورٹ فیصلے پر بھی عملدرآمد ضروری ہے ،قبائلی عمائدین کے خدشات سے الیکشن کمیشن اورصدر کو آگاہ کیا ،ضم شدہ قبائلی اضلاع میں سکیورٹی معاملات پر سوالات ہیں ۔حاجی غلام علی نے کہاکہ امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں ہے،لکی مروت اور چارسدہ میں کل بھی پولیس کو ٹارگٹ کیاگیا۔ان کاکہناتھا کہ پہلے بھی کہہ رہے تھے اب بھی کہہ رہے ہیں کہ امن وامان کا مسئلہ ہے،قبائلی اضلاع کے لوگ آج بھی سراپا احتجاج ہیں ۔