اسلام آباد(ای پی آئی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست آج ہی سماعت کرنے سے معذرت کرلی۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست دائر کردی گئی ہے ، تحریک انصاف کے رہنماؤں نے درخواست کی سماعت آج ہی کرنے کی استدعا کی جیسے عدالت نے مسترد کردیا ۔ عدالت تحریک انصاف کی درخواست پر کل سماعت کرے گی


