اسلام آباد(ای پی آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ ان پر ملک کا کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا۔

ایک انٹرویو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے بار بار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہو گا، میرے خاندان اور پارٹی نے ڈکٹیٹر شپ کا سامنا کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو عدالتوں میں بلایا جاتا ہے وہ پیش نہیں ہوتے، انہوں نے خود کو بچانے کے لیے اپنے کارکنوں کو پولیس کے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے طویل مدتی منصوبہ بندی کرنا ہو گی، ہمیں موسمیاتی تبدیلی، غربت، معاشی حالات سے متعلق سوچ بچار کرنا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی سے متعلق چیلنجز درپیش ہیں، افغانستان اور خطیکی سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔