لاہور(ای پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونیکی تحریری طور پر یقین دہانی کرادی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان نے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی شیورٹی انڈرٹیکنگ لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر اشتیاق اے خان کے حوالے کردی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیورٹی انڈرٹیکنگ کوڈ آف کرمنل پروسیجر سیکشن 76 کے تحت دی گئی ہے، اس کے بعد پولیس کے پاس کارروائی کا کوئی جواز نہیں۔پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت خونریزی سے باز رہے، ہم پرامن ہیں کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے۔


