اسلام آباد (ای پی آئی ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد کی مبینہ آڈیو لیک آگئی ہے جس میں انہیں زمان پارک کی صورتحال بارے بات چیت کرتے سنا گیا۔

سامنےآنیوالی آڈیو میں مبینہ طورپر یاسمین راشد کویہ کہتاسنا جاسکتا ہےکہ زمین صورتحال بہت خراب ہے،لوگوں نے، ہمارے ورکرز نے پٹرول بم پھینکا شروع کردیئے ہیں، اس سے پہلےکہ خون خرابہ ہو، میرا خیال ہے کہ آپ کو کسی سے بات کرنا چاہیے جو اس معاملے میں مداخلت کرے”۔صدر مملکت مبینہ طورپر کہتےہیں کہ میری بات ہوئی ہے۔

خاتون رہنماء کہتی ہیں کہ آپ ان سے کہیں کہ میں خان صاحب سے بات کرلیتا ہوں اور مسئلہ حل کرنے کی کوشش کرتا ہوں، کوئی مرجائے گا، صورتحال اس قدر خراب ہوجائے گی کہ الیکشن ملتوی ہوجائیں گے ، میرا خیال ہے کہ بہتری یہی ہوگا، آپ خان صاحب کو کہیں کہ گرفتاری دیدیں ، باقی آپ کی مرضی، انہوں نے باز تو آنا نہیں، ابھی رینجرز بھی یہیں ہے، پٹرول بم چل رہےہیں اور ابھی ان کی واٹر کینن کو آگ لگ گئی تھی ، لوگوں کو بلانا اور یہ ،،،،میں تو اس ساری صورتحال میں باہر ہوں "۔ڈاکٹر عارف علوی مبینہ طورپر کہتے ہیں کہ ” اسد عمر سے بات کرتا ہوں ، دیکھتا ہوں ، وہ کیا کہتے ہیں”۔

خاتون رہنما کہتی ہیں کہ میں نے اسد سے بات کی ہے لیکن وہ کہتے ہیں کہ شاہ صاحب سےبات کرلیں، وہ خان صاحب کے ساتھ ہیں، میرا خیال ہے کہ آپ شاہ صاحب سے بھی بات کرلیں جس پر دوسری طرف سے آمادگی ظاہر کی جاتی ہے۔