لاہور(ای پی آئی) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے نجی ٹی وی حال ہی میں نکالے گئے اینکر پرسن اور یوٹیوبرعمران ریاض خان کو20 مارچ کو طلب کرلیا ہے .
ایف آئی اے کی طرف سے جاری نوٹس کے مطابق عمران ریاض خان نے سوشل میڈیاپر آئی جی پنجاب اور دیگر حکومتی حکام کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے.
اس لئے 20 مارچ کو ایف آئی اے کی سائبرکرائم ونگ کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہو کر اپنا دفاعی بیان قلمبند کرائیں.

نوٹس کے مطابق 17مارچ کو عمران ریاض خان کے خلاف انکوائری 1180/23رجسٹرکی گئی تھی.
سب انسپکٹر آصف حسین کی طرف سے جاری نوٹس میں کہا گیاہے کہ اگر عمران ریاض خان پیش نہ ہوئے تو سمجھا جائے گا کہ عمران ریاض خان کے پاس اپنے دفع مٰں کہنے کو کچھ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 20 فروری کو بول نیوز کے بیورو چیف صدیق جان کونوٹس جاری کیا گیا تھاجو انہیں ابھی تک موصول نہیں ہوا،صحافتی ذرائع سے ایک ماہ بعد نوٹس ملنے پر صدیق جان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا ۔