اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان کے دو صوبوں پنجاب اورخیبرپختونخوا(کے پی) میں عام انتخابات کے معاملے پر سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت آج دن ساڑھے 11 بجے ہو گی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔
عدالت نے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں عدالت نے وفاقی سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری خزانہ کو نوٹس جاری کررکھے ہیں،
دوسری جانب ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد کی 3 جماعتوں نے موجودہ بنچ پر اعتراض عائد کرنے کافیصلہ کیاہے،اٹارنی جنرل اور سیاسی جماعتوں کے وکلا کل بنچ پر اعتراضات اٹھائیں گے ،حکومت میں شامل جماعتیں چیف جسٹس پاکستان سے فل کورٹ بنانے کی استدعا کریں گی ،فل کورٹ کی استدعا مسترد ہونے پر عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔چیف جسٹس پاکستان کے اختیارات کیلئے فل کورٹ بلانے کیلئے مختلف فیصلے جاری کئے گئے ،جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس امین الدین خان پہلے ہی بنچ سے علیحدہ ہو چکے ہیں ،جسٹس جمال مندوخیل نے فل کورٹ بنائے جانے کی صورت میں کیس سننے پر رضا مندی ظاہر کررکھی ہے۔
تحریک انصاف نے موجودہ بنچ پر مکمل اعتماد کرنے کا اعلان کیا تھا،عمران خان کاکہناہے انہیں موجودہ بنچ یا فل کورٹ کے مقدمہ سننے پر کوئی اعتراض نہیں ، پی ٹی آئی نے پنجاب کے انتخابات8 اکتوبر تک ملتوی کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہ


