اسلام آباد(ای پی آئی)وفاقی شرعی عدالت، اسلام آباد میں سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت حاذق الخیری کی وفات پرعدالت ہذا کی نور مسجد میں فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا .

قرآن خوانی میں جسٹس خادم حسین ایم شیخ، جج، وفاقی شرعی عدالت، عبدالقیوم لہڑی، رجسٹرار، وفاقی شرعی عدالت کے علاوہ عدالت کے افسران و دیگر ملازمین اور کثیر تعداد میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت فرمائی اور جناب حاذق الخیری صاحب کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ جناب حاذق الخیری صاحب، جو کہ وفاقی شرعی عدالت پاکستان کے سابق چیف جسٹس تھے، کا گذشتہ دنوں انتقال ہو گیا تھا۔