اسلام آباد(ای پی آئی)زیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایسے شخص کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کیا کریں جس نے وزیراعظم بننے کے لیے عدت میں نکاح کر لیا عمران خان ایک امپورٹڈ آئٹم ہے جس پر ڈیوٹی بھی کوئی نہیں ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا میں سازش عمران خان کے خلاف نہیں ہوئی بلکہ خود عمران خان ان کا اسپانسرڈ ہے۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ لو کا نام لے کر جو بیانیہ بنایا گیا وہ اسموک اسکرین تھا۔خواجہ آصف نے کہا کہ صورت حال اس طرف بڑھ رہی ہے جس میں پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایسے شخص کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کیا کریں جس نے وزیراعظم بننے کے لیے عدت میں نکاح کر لیا۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ میں تو ان لوگوں کی عقل پر ماتم کرتا ہوں جنہوں نے اسے سلیکٹ کیا، عمران کے ہاتھوں ملک کو جو نقصان پہنچا اس میں یہ برابر کے شریک ہیں۔