اسلام آباد(ای پی آئی)پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے تاریخ رقم کر دی ،انہوں نے 8091 میٹر اونچی، دسویں بلند ترین چوٹی انا پورنا کو سر کر لیا۔

نائلہ کیانی اناپورنا سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں جو پیر کی صبح ماونٹ اناپورنا کے ٹاپ پر پہنچیں۔نائلہ کیانی نے شہروز کاشف کے ساتھ ہی اناپورنا کو سمٹ کیا۔شہروز کاشف دنیا کی 11 بلند ترین چوٹیاں سر کرنیوالے کم عمر کوہ پیما بن گئے نائلہ کیانی کے پاس 8 ہزار میٹر سے بلند 4 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہونے کا اعزاز بھی ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے 21 سالہ کوہ پیما شہروز کاشف ماونٹ اناپورنا کو سر کرنے کے بعد دنیا کی 11 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر کوہ پیما بن گئے۔