اسلام آباد(ای پی آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسٹیٹ بینک کے افسران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو رقم جاری کی گئی تو ریکوری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے فنڈز جاری کرنے کے فیصلے پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے جو افسران الیکشن کمیشن کو رقم فراہم کریں گے، انہیں ریکوری کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن کو پیسے دینے اور دلوانے والوں دونوں کیلئے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔ ایسا نہ ہو کہ وہ افسران ساری زندگی 21 ارب روپے کی ادائیگی کرتے رہیں۔


