اسلام آباد (ای پی آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی حمایت کردی۔ سوشل میڈیا پر اپنی تازہ ٹویٹ میں خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ.

میں بات چیت کے حق میں ہوں جماعت کے اندراپنی رائے بھی دے چکالیکن گالم گلوچ سازشوں اوربہتان تراشی سے اسکاماحول عمران کمپنی نے پراگندہ کیا۔عدم اعتمادکے ماحول میں بات چیت کیسے ہو؟ ہو جائے تونتیجہ خیز کیسے ہو؟خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ عمران نے سیاست کونفرت انگیز بنانے کیلئے بہت محنت کی اب اپنے بوئے کانٹے چن رہے ہیں۔

بہر حال عدم اعتماد اور تنازعات کے باوجود پاکستان کیلئے ایک دوسرے سے بات کرنے ہی میں عافیت ہے۔میرا خیال ہے کہ اگر بات ہو تو اس میں سب شریک ہونگے ،کچھ براہ راست کچھ بل واسطہ ،،ایجنڈا آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوگا مگر ون پوائنٹ نہیں ۔