اسلام آباد (ای پی آئی) پاکستان کی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سابق وزیراعظم نے سارے کام باجوہ کے کہنے پر کئے تو کیا وہ خودصرف اپنی مرضی سے 55 روپے میں بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس ہیلی کاپٹر کی سیر کرتے تھے؟
اپنی تازہ ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2018 میں حکومت باجوہ نے بنائی، عالمی سازش باجوہ نے کی، توشہ خانہ سے گھڑیاں باجوہ کے کہنے پہ چوری کیں، عدت میں شادی باجوہ کے کہنے پہ کی ، ملک ریاض سے ہیرے،زمینیں پنکی نے باجوہ کے کہنے پہ رشوت میں لیں،CPEC باجوہ کے کہنے پہ روکا،معیشت تباہ، IMFمعاہدے کی خلاف ورزی باجوہ کے کہنے پر کی
اپنی ٹویٹ میں انہوں نے مزیدلکھا ہے کہ میر جعفر”کو ایکسٹینشن اور دوسری ایکسٹینشن کی آفر باجوہ کے کہنے پہ دی، بزدار اور پرویز الہیٰ کو وزیرِ اعلی باجوہ کے کہنے پہ لگایا، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی اسمبلیاں باجوہ کے کہنے پہ توڑیں
تم صرف اپنی مرضی سے 55 روپے میں بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس ہیلی کاپٹر کی سیر کرتے تھے؟


