اسلام آباد (ای پی آئی ) پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید کو جی بی ہاؤس اسلام آباد میں نظر بند کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو جی بی ہاؤس اسلام آباد میں نظر بند کرنے کی منظوری چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے دی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسد عمر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا لیکن ان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے اور وہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی گاڑی میں بیٹھ کر نکل گئے ، اس کے بعد شاہ محمود قریشی کو جی بی ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔


