اسلام آباد(ای پی آئی ) وفاقی شرعی عدالت نے خواجہ سراؤں کے حقوق سے متعلق قانون ٹرانسجینڈر ایکٹ2018 کے خلاف دائر مقدمات کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
چیف جسٹس سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین ایم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مسلسل تین سماعتوں کے بعدجماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹرمشتاق احمدخان ، جے یو آئی ف، صحافی اوریا مقبول جان سمیت دیگر فریقین کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت کی ۔
دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل میاں فیصل عرفان نے وفاقی حکومت کی جانب سے دلائل دیئے جبکہ وزارت مذہبی امور کی جانب سے سیکشن افسر نے خواجہ سراؤں سے متعلق حج پالیسی عدالت میں پیش کی ۔ عدالت نے تمام فریقین کا موقف سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو مناسب وقت پر جاری کیا جائے گا۔


