اسلام آباد(ای پی آئی ) سابق وزیراعظم عمران خان القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت کےلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔
عمران خان کو سپریم کورٹ کی جانب سے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کے لئے 2 رکنی ڈویژن بنچ تشکیل دے دیا۔میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل بنچ القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کرے گا
یہ بھی پڑھئے: عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس روکنے کا حکم
عمران خان کی پیشی کے موقع پر غیر معمولی سکیورٹی کے انتظامات ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر پولیس اور ایف سی کے دستے تعینات ہیں۔ پیشی کے موقع پر کسی غیر متعلقہ شخص کو ہائی کورٹ میں داخلے کی اجازت نہیں


