لاہور (ای پی آئی)لاہور ہائیکورٹ نے صحافی و اینکر پرسن عمران ریاض خان اور آفتاب اقبال کو پیش کرنے کا حکم دیدیا

لاہو کی عدالت عالیہ میں صحافی عمران ریاض اور آفتاب اقبال کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ہے.چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے دونوں صحافیوں کو دوپہر ایک بجے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے دونوں کے اہلخانہ کی درخواستوں پر سماعت کی درخواست کے مطابق پولیس نے عمران ریاض اور آفتاب اقبال کو حراست میں لے رکھا ہے۔ جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت دونوں کو بازیاب کروا کہ رہا کرنے کا حکم دے۔