اسلام آباد (ای پی آئی ) اسلام آباد کی معروف بزنس ویمن فرح آصف نے کہا ہے کہ ملک ریاض ملک کا سب سے بڑا قبضہ مافیا ہےجس کےسہولت کار اہم عہدوں پر بیٹھے ہوئے ہیں،ملک ریاض نے غنڈے پال رکھے ہیں جو لوگوں کی قیمتی زمینوں پر قبضے کرتے ہیں،لوہی بھیر اور سہالہ کی پولیس قبضہ کرانے میں بحریہ ٹاؤن کے غنڈوں کی مدد کرتی ہے،بحریہ ٹاؤن کے غندوں نےمیرے پلاٹ مالیتی تین ارب روپے واقع موضع کوٹھہ کلاں مین جی ٹی روڈ راولپنڈی پر پولیس کی ملی بھگت ے قبضہ کر لیا ہے، وزیراعظم، چیف جسٹس اور آئی جی اسلام آباد اور پنجاب سےمطالبہ ہے کہ میرا پلاٹ مجھےواپس دلوایا جائےبصورت د یگر آگ لگا کر اپنی جان دیدونگی .
فرح آصف نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے وکیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ انکا تعلق ایک اچھی اور پڑھی لکھی فیملی سے ہے اور انکے عزیز اور رشتہ دار کینیڈا، برطانیہ اور امریکہ میں مقیم ہیں جبکہ وہ وطن کی محبت میں یہیں پر رہائش پذیر ہیں اور گذشتہ اٹھارہ برس سے بحریہ ٹاؤن میں پراپرٹی کےکاروبار کیساتھ منسلک ہیں.
2012 میں ایک عددپلاٹ جسکا رقبہ دو کنال تیرہ مرلے اور کوٹھہ کلاں تحصیل وضلع راولپنڈی میں مین جی ٹی روڈ پر واقع ہے مسمی ذاکر حسین ولد شیخ محمد اسلم سے خریدااور پلاٹ کا قبضہ اور مختار نامہ حاصل کیا جس کے بعد تعمیراتی کام شروع کرانے کے حوالے سے پلاٹ پر آنا جانا لگا رہا، اس دوران کئی لوگوں جن میں چوہدری جاوید نامی شخص بھی شامل ہےنے اس پلاٹ کو خریدنے کے حوالے سے رابطہ کیا تاہم میں نے پلاٹ بیچنے سے انکار کر دیا جس پر چند نامعلوم افراد نے پلاٹ پر چکر لگانا شروع کر دیئے، اس پر سائلہ نے مجاز سول عدالت سے اپنے پرامن قبضہ میں مداخلت نہ کرنے کی غرض سے مورخہ 18 اپریل 2023 کو حکم امتناعی حاصل کرلیااور 21 اپریل 2023ء سے مزدوروں نے پلاٹ پر کام شروع کر دیا.
اس دوران میں نامعلوم افراد کیخلاف شکایت لیکر ایس ایچ او تھانہ سہالہ گئی ٓٓٓٓاور انہیں اپنے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کے حوالے سے آگاہ کیااور انہیں پلاٹ کے تمام کاغذات دکھائےجس پر انہوں نے کہا کہ آپ پلاٹ مذکورہ کی قانونی مالکہ ہیں اگر کوئی پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کرے تو 15 پر اطلاع دیں ہم انکے خلاف سخت ایکشن لیں گے،24 اپریل 2023 کو جب میں اپنے شہر اور مزدوروں کے ساتھ پلاٹ پر موجود تھی کہ ممسیان امجد چوہدری،چوہدری جاویدذیلدارہاؤس ، چوہدری جہانگیر ، طاہر، محمد جبار بحریہ ٹاؤن کےسیکیورٹی گارڈزاور 30 سے 40 مسلح افراد آگئے اور ہم پر حملہ کر دیا،چوہدری جہانگیر ، طاہراور چوہدری جاوید نے مجھے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹااور مجھ پر تشددکیا جس سے میرے پورے جسم پر نیل پڑ گئے،وہ ہمیں پلاٹ کا قبضہ نہ چھوڑنے پر جان سے مارنی دھمکیاں دیتے رہے،موقع ملتے ہی میں نے 15 پر کال کی اورتھانہ سہالہ کی پولیس موقع پر پہنچی اور بجائے ہماری داد رسی کرنے کے ہمیں گرفتار کرکے تھانے لےآئی،اس دوران بحریہ ٹاؤن کی کرین نے پلاٹ پر میرا ملکیتی کنٹینر مالیتی 12 لاکھ روپے اور دیگر سامان اٹھا کر لے گئی .
فرح آصف نے وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، آئی جی پولیس اسلام آباد و پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیںانکا اربوں روپے کا مالیتی پلاٹ واپس دلوایا جائے بصورت دیگر وہ پلاٹ کی جگہ پر خود کو آگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیں گی اور اسکی تمام تر ذمہ داری ملک ریاض سمیت تمام ارباب اختیار پر ہوگی۔


