راولپنڈی (ای پی آئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ساری قوم عظیم فوج کےساتھ کھڑی ہےفوج کسی دکھاوےکی ریلیوں کی محتاج نہیں ہے
فوج بھی چاہتی ہےخزانہ لوٹنےوالےمنی لانڈرنگ کرنےوالےآئین قانون کےریڈار میں آئیں ملک کی لوٹی ہوئی دولت ملک واپس آئےعدلیہ نےملک کو انارکی اورخانہ جنگی سےبچایاہے3دن سےموٹربائک ریڑھی ٹیکسی والوں کےگھرچولہانہیں جلا۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ عوام جیت گئی سازشی ہار گئےسپریم کورٹ کے باہر دھرنا دینےکی بجائےشہبازشریف کو استعفی دینا چاہیےووٹ بیچنے والوں کو سیکورٹی مل سکتی ہے توالیکشن کیلئےبھی سکیورٹی مل سکتی ہے1997میں سپریم کورٹ پرحملہ کرنے والے یاد رکھیں یہ2023 ہےجب دلیل ختم ہوتی ہے تو حکومت کے ذلیل ہونے کا وقت آ جاتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قوم حکومت سےنفرت کرتی ہےمہنگائی بیروزگاری کےہاتھوں تنگ ہےIMFکھٹائی میں ڈیفالٹ کی تلوارسر پرلٹک رہی ہےحکومت ہرروز اپنےپاؤں پرخودکلہاڑی مارتی ہےمارشل لاء ایمرجنسی کی خواہشیں دم توڑگئیں۔عدالت کافیصلہ بھانپ کردھرنےکاسانپ نکالاگیاہےساری قوم عدلیہ کےساتھ کھڑی ہےآئین قانون جیت کررہےگا


