اسلام آباد(ای پی آئی ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی گئی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے قرار دیا کہ عدت کے دوران نکاح کے کیس کی درخواست عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ سول جج نصر من اللہ نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

اس سے قبل درخواست گزار کے وکیل رضوان عباسی کے دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ اگر شادی قانونی تھی تو تو دوبارہ نکاح کیوں کیا ، فضل جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا نکاح لاہور میں ہوا ، اس عدالت کا دائرہ اختیار کیسے بنتا ہے