اسلام آباد (ای پی آئی ) اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہر یار آفریدی کوایف ایٹ سے گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب اسلام آباد پولیس نے اہم پارٹی رہنما شہریار آفریدی کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق سابق وفاقی وزیر کو3 ایم پی او کے تحت وفاقی دارالحکومت کے علاقے ایف ایٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شہریار آفریدی کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔