اسلام آباد (ای پی آئی )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد تھری ایم پی او کے تحت گرفتار تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی رہائی کےلئے دی گئی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کا حکم دیا، جبکہ شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کو کالعدم بھی قرار دے دیا گیا۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کی اہلیہ کو بھی رہا کرنے کا حکم دے دیا۔


