اسلام آباد(ای پی آئی )اسلام آباد کی مقامی عدالت میں زیر سماعت متنازعہ ٹوئٹس کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی ایک بار پھر پیش نہ ہوئے ۔

مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت میںپی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کیخلاف متنازعہ ٹوئٹس کیس کی سماعت ہوئی، پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے اعظم سواتی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مستردکرتے ہوئے مسلسل عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

عدالت نے اعظم سواتی کو 50 ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا ہے۔معزز عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو فرد جرم کیلئے 30 مئی کو طلب کرلیا۔