پشاور (ای پی آئی ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے کریک ڈائون کرتے ہوئے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کئے گئے پی ٹی آئی کے کارکنوں،رہنمائوں کی رہائی کےلئے پشاور ہائیکورٹ میں دی گئی درخواست پرعدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری 3 ایم پی او کے تحت گرفتار ملزمان نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، سماعت جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ کے دو رکنی بینچ نے کے دونوں جانب سے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے تمام ملزمان جن پر کوئی دوسرا کیس نہیں ہے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں‌.دفعہ 144کی خلاف ورزی، پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف 3مقدمات درج

عدالت نے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری 3 ایم پی او کا حکم معطل کر دیا۔ رہا ہونے والے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔