لاہور(ای پی آئی )لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت، عدالت نے سموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں بچوں کو ماحولیات سے متعلق خصوصی مضمون پڑھانے کا حکم دیدیا۔
دوران سماعت جسٹس شاہد کریم سموگ رولز اسمبلی سے منظور نہ ہونے پربرہم ہو گئے،عدالت نے کہاکہ فصلوں کو آگ لگانے والوں کیخلاف موثر کارروائی کی جائے،سموگ کا تدارک ضروری ہے ،تمام محکمے سموگ کے تدارک کیلئے ملکر کام کریں ۔
عدالت نے حکم دیا کہ پی ایچ اے سکولوں میں 20 ،20 درخت لگائے،بچوں کو ماحولیات سے متعلق خصوصی مضمون پڑھایا جائے


