راولپنڈی(ای پی آئی ) 13جماعتوں کی سیاست موزی کورونابیماری ہے جودباؤ میں بکے گاوہ بکاؤمال کہلائے گااورکوڑادان میں جائیگا،
ان خیالات کا اظہار عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ چڑھتے سورج کی پوجا پارٹیاں بدلنے کی عدت پوری نہ کرناچلے ہوئے کارتوس اورعوام میں قابل نفرت ہیں، پوری قوم کورکمانڈرہائوس پر حملے کی مذمت کرتی ہے لیکن اگرانصاف نہ ہواتو یہ حکومت کے گلے پڑیگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ا نتقام کی آگ مزید نہ پھیلای جائے میرے سٹاف بلال طارق کوگزشتہ روز 10 جھوٹے سنگین مقدمات میں جیل بھیج دیا ہے ،گھروں پرچھاپہ مارنیوالے ماں بہنوں کے سروں پرہاتھ رکھیں اور ان کی تضحیک اور تذلیل نہ کریں مائیں بہنیں بیٹیاں سب کی سانجھی ہوتی ہیں چادراورچاردیواری کااحترام کیاجائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سنگین اقتصادی بحران میں داخل ہوگیا ہے بجٹ سے پہلے سیکرٹری خزانہ تبدیل، آئی ایم ایف سے چھٹی زرمبادلہ کے ذخائر کم ،آٹا نایاب، اقتصادی تباہی اورسیاسی عدم استحکام ہے۔پی ٹی آئی پرپابندی آرمی ایکٹ اورفوجی عدالتوں کا قیام سیاسی انتقام کم عقلی اورذہنی پستی ہوگی ووٹ عمران خان کاباقی سب جمعہ بازار ہے۔


